قبائلی ضلع خیبر میں اقلیتی برادری کو کالونی تعمیر کی اجازت مل گئی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خیبر میں اقلیتی برادری کوکالونی کی تعمیر کی اجازت مل گئی، خیبر کی مقامی عدالت نے اقلیتی افراد کی کالونی کیخلاف حکم امتناعی ختم کردیا.

کیس کی سماعت ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی گوہر نے کی، اسرار بنام اسسٹنٹ کمشنر کیس میں زمین کے مالک نے حکم امتناعی حاصل کیا تھا.

اس موقع پرسجاد حسین شنواری ایڈووکیٹ مسیحی برادری کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے، آٹھ کنال پر مشتمل زمین مسیحی برادری نے کالونی کی تعمیر کیلئے خریدی تھی جس کی قیمت کا تنازعہ چل رہا تھا اور مالک نے مقامی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کررکھا تھا.

لنڈی کوتل میں واقع اس زمین پر 21 کوارٹر مسیحی برادری کے زیرتعمیر تھے تاہم عدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد تعمیرات پر کام روک دیاگیاتھا،عدالت نے دونوں فریقین کے مابین بیانات قلمبند ہونے پر حکم امتناعی ختم کردیا۔