باڑہ میں سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خیبر میں محکمہ زراعت کی جانب سے پھل و سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح کر لیا گیا۔ افتتاح ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے باڑہ میں کیا۔

افتتاح کے موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد ، تحصیلدار باڑہ ذوالفقار احمد، تاجر حاجی گل مین شاہ، انجمن تاجران باڑہ کے چیئرمین سید آیاز وزیر اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم نے کہا کہ ملک کے ہر ضلعے میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سستا بازار لگائے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آج جس سبزی منڈی کا افتتاح کیا گیا اس میں باڑہ کے عوام اور ڈیلروں کو سبزیاں اور اناج نہایت کم قیمت پر میسر ہوں گے جبکہ مقامی زمینداروں کو یہاں پر اپنی کاشت کردہ سبزی وغیرہ کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ مقامی عوام کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔