جنوبی وزیرستان : جشن ازادی پروگرام کا انعقاد

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں باقاعدہ طور پر جشن آزادی منانے کا اغاز ہوچکا ہے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی ادارے اور قبائلی عوام بھرپور جوش جذبہ دکھا رہے ہیں تاکہ دنیا کو حب الوطنی کا مثبت پیغام پہنچائیں۔

پاکستان کا ۷۵ واں سالگرہ منانے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اور یوتھ آفس کی تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج لدھا کے آڈیٹوریم ہال میں جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں گیارہ سکولوں کے طلبإ نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا جس میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو شیلڈ اور نقد انعامات دئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تقریری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو چودہ آگست کے پروگرام میں نقد انعام دیا جائے گا جو ڈی سی جرگہ ہال وانا میں منعقد ہوگا۔ سکولوں کے پرنسپلز اور علاقے کے لوگوں نے بھی اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کیں ۔

اس موقع پر شرکإ نے طلبإ کو داد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہی اس ملک کا مستقبل ہیں جو اپنی تعلیم اور ہنر کے ذریعے ملک کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے پروگرام کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔