آرمی چیف نے پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطہ میں پاکستان میں صحت عامہ اور پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی پولیو مہم ہر سطح پر کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے اس عظیم مقصد کے لیے بل گیٹس کے تعاون کو سراہا اور پولیو سے پاک پاکستان یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دسرے جانب پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ سردار حسن اظہر حیات کو کمانڈر پشاور کور تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اس سے قبل ملٹری سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کی جگہ کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملٹری سیکریٹری پاک فوج تعینات کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لیفٹیننٹ سردار سرفراز علی کی شہادت کے بعد ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا تھا.