جنوبی وزیرستان وانا کے گودام سے چوری ہونے والی چلغوزے کی 23 بوریوں کا ڈراپ سین ہوگیا۔
دو روز قبل ضلع جنوبی وزیرستان کے وانا بائی پاس روڈ پر واقع حسن گودام پر رات کی تاریکی میں مسلح نقاب پوش ڈاکوں نے پھلانگ کر گودام کے چوکیدار اور دیگرساتھیوں کو زدکوب کرکے گودام میں موجود چلغوزے کی 23 بوریاں گن پوائنٹ پر چوری کر کے لے گئے تھے۔
وانا پولیس نے جمعہ کے روز ایس ایچ او کی قیادت میں زیڑی نور کالونی کے ساتھ خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ ڈال کر تین بوریاں برامد کی تھی جب کہ دیگر چوری شدہ 20 بوریاں وانا کے علاقہ گورگرہ سے برامد کی گئی۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں گودام کا مالک حسن ملوث ہے اور 5 بندوں کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ واقع میں ملوث افراد کو میڈیا کے سامنے لایا جائے اور ان کو سخت سزا دیاجائے۔
ڈی پی او عتیق وزیر کے مطابق ایس ایچ او وانا کی سربراہی میں 15 رکنی ٹیم علاقہ اعظم ورسک روانہ کردیا گیا ہے جوجلد چلغوزے کی بوریاں تھانہ لے آئیں گے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ چلغوزہ ڈکیتی میں ملوث مرکزی کو ملزم بنوں سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔
چلغوزہ ڈکیتی کے بعد تاجروں نے احتجاجا اپنی دوکانوں کو بند کیا تھا اور چلغوزے کی چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔