قبائلی ضلع مہمند میں پھل و سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع مہمند میں محکمہ زراعت کی جانب سے پھل و سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح کر لیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر آصف خان اور دیگر مشران کے علاوہ مقامی لوگوں اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آصف خان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر پھل و سبزی منڈی کھلنے سے مقامی کاشتکاروں اور لوگوں کو کافی سہولت میسر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند کے کاشتکاروں کو ارزاں نرخ پر بیج فراہم کیے جائیں گے جبکہ گندم کی کاشت کیلئے ٹریکٹر و دیگر مشینری کم قیمت پر مہیا کی جائے گی۔

آصف خان نے کہا کہ مہمند  کے کاشتکاروں کیلئے زیتون کے باغات کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس سے مقامی زراعت کو ترقی جبکہ کاشتکاروں کو بیش بہا فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر مقامی کاشتکاروں نے اپنے مطالبات پیش کیے جن کے حل کی انہیں متعلقہ حکام کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی۔