احمد شجاع پاشا نے سنتوش بگٹی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا

سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا نےالزامات پر سنتوش بگٹی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا.

لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا نے اپنے وکیل اسدمنیر کےذریعے نوٹس بھجوایا ہے میں کہا گیا ہے کہ آپ کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے آپ نےجھوٹ کاجوپلندہ بُنا اس سےآپ کا جھوٹ واضح ہو گیا جھوٹے الزامات رد کرتے ہیں جو آپ نےمیڈیا کو دیے۔

لیگل نوٹس کے مطابق شجاع پاشا اپنے ساتھیوں کےہمراہ عارف نقوی سےدبئی میں صرف ایک بار ملے جب کہ شجاع پاشا عمران خان سےدبئی سمیت پاکستان سےباہر کبھی نہیں ملے.

انہوں نے کہا ہے کہ شجاع پاشانےعمران چوہدری سےذاتی طور پر کبھی ملاقات نہیں کی اور کسی بھارتی بزنس مین سے نہیں ملئ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ افسوس ہے آپ نےاس جھوٹے تنازع میں شیخ النہیان کو ملوث کیا.

انہوں نے کہا کہ شجاع پاشا شیخ النہیان کی بہت عزت کرتے ہیں شیخ النہیان نےکبھی شجاع پاشاکو بھارتی یااماراتی تاجر سے ملنےکا نہیں کہا میں نے عارف نقوی کو بھی تحائف نہیں بھیجے، یہ جھوٹ کاپلندہ ہے سنتوش بگٹی 14 روز میں الزامات واپس لیکر معافی مانگیں۔