پاراچنار : شلوزان ہاؤس میں امن تفریحی میلہ کا انعقاد

پاراچنار میں تحریک انصاف کے رہنماء سید جعفر حسین کی جانب سے شلوزان ہاؤس میں امن تفریحی میلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد والے قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

امن میلے کا مقصد ضلع کرم میں امن کی فضا برقرار رکھنا اور باہمی اعتماد کو فروغ دینا تھا جبکہ پروگرام میں میوزک اور صدہ کے نوجوانوں نے روایتی اتن بھی پیش کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

اپنے خطاب میں پروفیسر جمیل کاظمی، اے سی فیاض خان اور دیگر مقررین نے اس قسم پروگرام کو علاقے کے امن کیلئے مفید قرار دیا اور اسے مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا عہد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کو اللہ پاک نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور اس کی حفاظت اور یہاں امن قائم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔