باجوڑ میں تھیلی سیمیا سنٹر اور یتیموں کیلئے دارالاحساس کا افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

باجوڑ میں تھیلی سیمیا سنٹر اور یتیموں کیلئے دارالاحساس کا افتتاح کر دیا گیا۔

پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس نے ضلع باجوڑ میں تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں تھیلی سیمیا سنٹر اور ضلع کے صدر مقام خار میں یتیم بچوں کیلئے سویٹ ہوم (دارالاحساس ) کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ سمیت تھیلی سیمیا کے شکار بچوں اور دارلاحساس میں داخل ہونیوالے یتیم بچوں اور ان کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عون عباس نے کہا کہ ملک بھر میں 25دارالاحساس سنٹر قائم کئے گئے ہیں جن میں دو قبائلی اضلاع خیبر اور باجوڑ میں قائم کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی غربت ملک کے دیگر صوبوں میں ہے اُس سے زیادہ قبائلی اضلاع میں ہے۔

عون عباس نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرینگے جبکہ اس کے علاوہ ضلع باجوڑ کے 50 ایسے غریب طلباء جو ملک کی سرکاری یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، کو سکالرشپ بھی دینگے۔

اس موقع پر باجوڑ کے عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے ضلع باجوڑ میں پاکستان بیت المال کی جانب سے تھیلی سیمیا سنٹر اور سویٹ ہوم کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان بیت المال کی کوششوں کو س