ضم شدہ قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل حلیمزئی غلنئی میں لوہے کے کارخانوں کا دھواں عوام کیلئے وبال جان بن گیا جبکہ واپڈا اہلکار بھی ان سے من مانے بل وصول کر رہے ہیں۔ اعلیٰ حکام سمیت پارلیمنٹیرینز بھی خاموش ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام اور پارلیمنٹیرینز کو کئی بار غلنئی کے رہائشی علاقوں میں لوہے کی فیکٹریوں کو بند کرنے کی درخواستیں کی گئی مگر وہ بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ واپڈا اہلکار بھی ان کارخانوں سے مرضی کے بلز وصول کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف خشک سالی ہے تو دوسری طرف ان فیکٹریوں سے اُٹھنے والا دھواں بچوں سمیت لوگوں میں بیماریوں کا سبب بنا ہوا ہے۔ مخصوص لوگوں کی ایماء پر ان فیکٹریوں کو تمام سہولیات فراہم کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈھنڈ کڑپہ میں بھی پاؤڈر کے کارخانوں کا گرد و غبار عوام کیلئے وبال جان بن گیا ہے اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لیکر اس عذاب سے نجات دلائے۔