رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کادوسرا مرحلہ بھی رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، معروف عالم دین مولانا ابراہیم نےاسلام کی سربلندی اور ملکی کی ترقی و استحکام کیئے خصوصی دعا کرائی۔

عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ تین روز جاری رہا جس میں ملک بھرسےلاکھوں افراد شریک ہوئے۔ اجتماع میں علما کرام نے شرکا کو قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے کی تلقین کی اوراچھی باتوں کا حکم دینے اور بری باتوں سےمنع کرنے کا فلسفہ بیان کیا۔ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شرکانے دین سیکھنے اور سکھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

معروف عالم دین مولانا ابراہیم نے دعا اسلام کی سربلندی اور ملک کی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعاکرائی۔ عالمی تبلیغی اجتماع کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کیلئے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔