ملک بھر میں جشن ولادتِ رسولﷺ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا جبکہ پشاور سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کےلیےخصوصی دعائیں کی گئیں۔

میلاد النبیﷺ  کے موقع پر  مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں سبز  پرچموں اور  برقی قمقموں سے سجائی گئیں اور عاشقان رسولﷺ  کی جانب سے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺسے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے محافل میلاد منقعد کی گئیں جن میں پیغمبراکرم ﷺ کی شان بیان کی گئی۔

جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالے گئے جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔