پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام دارالااحساس باجوڑ کا افتتاح

پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام دارالا احساس باجوڑ کا افتتاح مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کیا۔

باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 4 سے 6 سال تک کے عمر کے 100 یتیم بچوں کو دارلاحساس میں رہائش، خوراک، لباس ، اعلی تعلیم و تربیت سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ عون عباس

وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے آج باجوڑ میں حاضر ہوا ہوں تاکہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے محروم طبقے کی بحالی میں اپنا جسقدر ممکن ہو کردار ادا کر سکوں ۔ عون عباس بپی، ایم ڈی پاکستان بیت المال

باجوڑ سے تعلق رکھنے والے مستحق نوجوان ملک بھر کی کسی بھی سرکاری یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے پاکستان بیت المال سے تعلیمی وظائف کے لئے رابطہ کرسکتے ہے، عون عباس بپی، ایم ڈی پاکستان بیت المال

موذی امراض میں مبتلا مستحق افراد کے علاج و معالجہ کے لئے بھی پاکستان بیت المال کے دروازے ہمیشہ خیبر پختونخواہ اور بالخصوص باجوڑ کی عوام کے لئے کھلے ہیں۔ عون عباس بپی، ایم ڈی پاکستان بیت المال

وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 55 دارلاحساس سنٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں جن میں 5500 سے زائد یتیم بچے زیر کفالت ہیں ، رواں مالی سال کے آخر تک ان سنٹرز کی تعداد 100 ہو جائے گی جس میں 10 ہزار یتیم بچے حکومت پاکستان کی مکمل زیر کفالت آجائیں گے۔