چلغوزوں کی چوری، تاجر برادری سراپا احتجاج

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان وانامیں تاجروں نے چلغوزوں کی چوری کے خلاف احتجاجی طور پر 9 ہزار کے قریب دوکانوں کو بند کردیا۔

تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکہ زنی، قتل وغارت اور چوری کے واقعات کو روکا جائے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل جنوبی وزیرستان کے تحصیل وانا میں حسن گودام سے 23 بوری چلغوزا ڈاکوں اٹھا لے گئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملسح نقاب پوش رات بارہ بجے گودام کی دیوار کوپھلانگ کر داخل ہوئے اور گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تھان کرخاموش کردیا۔

میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا تھا کہ مسلح نقاب پوشوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل بھی چھین لئے۔ تاجروں کے مطابق لوٹی ہوئی چلغوزا کی قیمت ایک کروڑ بیس لاکھ روپے بنتی ہے۔

آج وانا میں تاجروں نے احتجاجا اپنے دوکانوں کو بند رکھا اور انتظامیہ سے وانا میں امن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ چلغوزے کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج جاری رہے گا۔