گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے گذشتہ روز انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) میجرجنرل راحت نسیم کے ہمراہ ضلع خیبر میں واقع راجگال سیکٹرک کا دورہ کیا.
گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے اس موقع پر الیاس شہید فورٹ کا بھی افتتاح سمیت پاک افغان بارڈر پر لگائی گئی باڑ کا معائنہ بھی کیا۔
گورنر شاہ فرمان نے پاک افغان بارڈر پر تعینات جوانوں سے ملاقات بھی کی اور وطن سے محبت کے جذبہ سے سرشار ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور فوجی جوانوں کے جذبہ اور جرات کو سراہا۔
اس موقع پر عسکری حکام کی جانب سے گورنر کوپاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل سمیت سیکیورٹی صورتحال اور وادی میں امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔