جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مختلف پٹرول پمپوں اور دوکانوں کا دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خان کی ہدایت پر لدھا سب ڈویژن کے علاقہ تحصیل مکین کے تحصیلدار ظفر علی کے مختلف پٹرول پمپوں اور دوکانوں کا دورہ کیا۔

مذکورہ پٹرول پمپس کے نرخ / قیمتیں چیک کی گئیں اور پمپوں کے اندر موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تحصیلدار ظفر علی نے مالکان کو فی لیٹر نرخوں میں سرکاری کمیشن سے زیادہ وصولی پر وارننگ دی،اور دکانوں کا ناقص معیار اور صفائی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوے صفائی کی عدم موجودگی کیلئے ہدایات جاری کیے.

اس موقع پر تحصیلدار ظفر علی کے ساتھ محرر ہمایون بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی شروعات ہوگئی ہے نئے ضم شدہ اضلاع میں عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ماحول زندگی میں قانون کی بلادستی حکومت کی اولین ترجحات میں شامل ہے.

تحصیلدار ظفر علی کا دورے پر کاروباری طبقہ کو بھی چیک بیلنس کا عندیہ بھی دیا.