قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا کے پرائیویٹ سکولز کا سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی اضلاع خیبر اور مہمند سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں پرائیویٹ سکولوں کے درمیان کھیلوں کا میلہ شروع ہو چکا ہے۔ خیبر ضلع میں میلے کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز ضلعے سے منتخب صوبائی اسمبلی کے رکن شفیق آفریدی نے شاہد آفریدی سپورٹس کمپلکس میں کیا۔

سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، والی بال، فٹبال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے جس میں ضلع خیبر سے 37 نجی سکولوں کے طلبا حصہ لیں گے۔

مہمند میں بھی گزشتہ روز میلے کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی روایتی اتنڑ ڈانس اور لوک گیت پیش کئے گئے۔ مہمند ضلع سے ان مقابلوں میں 30نجی سکولز شرکت کرینگے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹر نواز خان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں اس قسم کے میلوں کا اہتمام کھیلوں اور ثقافت کے صوبائی وزیر عاطف خان کے خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں کھیلوں کی ترویج اور ترقی کیلئے بہت سنجیدہ ہے اور اس مقصد کیلئے کھیلوں کے مختلف منصوبوں کیلئے امسال 8.5 ارب روپے کی کثیر رقم جاری کی ہے۔