جنوبی وزیرستان کے تحصیل وانا میں حسن گودام سے 23 بوری چلغوزا ڈاکوں اٹھا لے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ملسح نقاب پوش رات بارہ بجے گودام کی دیوار کوپھلانگ کر داخل ہوئے اور گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تھان کرخاموش کردیا۔
میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ مسلح نقاب پوشوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل بھی چھین لئے۔
ملسح افراد ایک ڈبل کبین میں سوار ہوکر چلغوزا سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاجروں کے مطابق لوٹی ہوئی چلغوزا کی قیمت ایک کروڑ بیس لاکھ روپے بنتی ہے۔
واقعے کے بعد نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی جس کے بعد پولیس نے ڈاکوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
گودام مالکان نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈاکووّں کو جلد نہ پکڑا گیا تو وہ وانا بائی پاس روڈ کو بند کردیں گے۔