مذاکرات کامیاب: فلارملز نے ہڑتال ختم کر دی

محکمہ خوراک اور فلارملز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پنجاب بھر کی فلار ملز نےعوامی مفاد میں ہڑتال ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ اور فلارملز ایسوسی ایشن کےرہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں محکمہ خوراک نے فلارملز کے مطالبات تسلیم کر لیے اور آئندہ مشاورت سے لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں طے پایا کہ فلار ملز کل سے معمول کےمطابق سرکاری گندم کی پسائی کر کے آٹاسپلائی کریں گی جب کہ فلارملز کی چیکنگ کیلئےمتفقہ ایس اوپیز اور طریقہ کاروضع کیاجائےگا۔

ضلعی انتظامیہ اورفوڈاسٹاف نئےایس اوپیزکےتحت فلارملزکی چیکنگ کرےگا۔ آٹےمیں نمی اوروزن چیک کرنے کیلئے 10 تھیلوں کاوزن لیاجائےگا۔

ضلعی انتظامیہ”فلمز”ویب پورٹل کےڈیٹاسےدکانوں کی چیکنگ کرےگی۔ محکمہ خوراک نجی گندم سے تیار آٹےکی صوبوں کوترسیل کیلئے پرمٹ جاری کرے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں کمی کا اعلان

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجود سبسڈائز گھی کی قیمت میں 55 روپے کمی کر دی ہے، حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی کے بعد ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اب 300 روپے کلو میں دستیاب ہوگا۔

یوٹیلیٹی ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد 9 جون سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں موجود گھی پر شہریوں کو 55 روپے فی کلو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجود گھی 355 روپے کلو فراہم کیا جا رہا تھا، جو اب 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔