جنوبی وزیرستان کو صاف پانی کی فرا ہمی 35.2 ملین کے چیک تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کے ایف ڈبلیو اور یورپی یونین کے تعاون سے سرحد رولرسپورٹ پروگرام کے تحت جنوبی وزیرستان میں صاف پانی کی سہولیات پہنچانے کے لئے گیارہ دیہات کو 35.2 ملین روپے کے چیک تقسیم کردئیے گئے

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے جرگہ ہال میں ایس آرایس پی کے زیراہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ جنوبی وزیرستان کے باشندوں کو تمام تر سہولیات ان کی گھر کی دہلیز پر پہنچائے جائے ان کا کہناتھا کہ کے ایس آر ایس پی مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے جس میں پینے کا صاف پانی سرفہرست ہے

انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان میں پائیدار امن قائم ہونے کے بعد مختلف ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

اس موقع پر شرکاء تقریب کو بتایا گیا کہ ایس آر ایس پی نے جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا، سرویکئی تیارزہ،اور سراروغہ سے تعلق رکھنے والے 11دیہات میں 35.2میلن روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کے منصوبے تعمیرکئے جارہے ہیں جس کی بدولت 1161گھرانوں پر مشتمل 8824افراد مستفید ہونگے۔

اس موقع پر ڈی سی جنوبی وزیرستان کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان فہداللہ،PDMA کے ضلعی کورڈینٹر سید عمر محسود SRSPکے ضلعی انچارج امان اکبر سمیت معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور PDMA جنوبی وزیرستان کوارڈینٹرنے 11دیہات کے تشکیل کردہ کمٹیوں کے سربراہان میں چیک تقسیم کیئے گئے