خیبر کے آل ٹیچر ایسوسی ایشن 25 بند سکولز کھولنے کا اعلان دیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

اساتذہ پر تشدد کرنے والے توحید الاسلام کے رضاکاروں نے معافی مانگ لی جس پر خیبر کے آل ٹیچر ایسوسی ایشن نے لنڈیکوتل میں ایک ہفتہ سے بند سکول آج کھولنے کا اعلان دیا

لنڈی کوتل پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل ٹیچر ایسوسی ایشن خیبر کے صدر نصیر شاہ، سیکرٹری جنرل عتیق الرحمان اور حاجی غفار شنواری نے کہا کہ ضلع خیبرتحصیل لنڈی کوتل علاقہ بازار ذخہ خیل میں گزشتہ ہفتہ امن لشکر کے رضاکاروں کے ساتھ زبردستی گاڑی روکنے پر مسئلہ پیش آیا تھا جس کی اساتذہ تنظیم نے بھرپور مذمت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ پر تشدد کرنے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس میں اکثریتی رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ بازار ذخہ خیل میں تمام سکولز احتجاجاً بند رہیں گے، اساتذہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ جب تک تنظیم کے رضاکار اساتذہ سے معافی نہیں مانگتے اور حکومت ہمیں پورا تحفظ فراہم نہ کر سکے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ باذار ذخہ خیل کی تنظیم توحید الاسلام کا اساتذہ پر تشدد کرنے والے معاملے کو احسن طریقے سے حل کر دیا گیا ہے، تنظیم توحید الاسلام نے قبائلی روایات اپنا کر باقاعدہ طور پر معافی مانگ لی، ‘ننواتے’ کیا اور اساتذہ کرام کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دھانی کرائی جس پر اے ٹی اے نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کل سے تمام سکول کھول دیے جائیں گے۔