قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل حلیم زئی میں 65 سال سے جاری دشمنی دوستی میں بدل گئی، فریقین نے قرآن پاک پر حلف اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق حلیم زئی سنگر کلے کے مقام پر حاجی میرک شاہ اور ماؤس خان کے درمیان 65 سال سے دشمنی چلی آرہی تھی تاہم جرگہ ممبران ملک مہربان شاہ، ملک اورنگزیب، ملک ممتاز اور شاہ سید کی کوششوں سے دونوں فریقین کو راضی کرکے اُن کے درمیان صلح کروادی۔
فریقین نے سینکڑوں لوگوں کے سامنے قرآن پاک درمیان میں رکھ کر ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کی زندگی گزارنے کا وعدہ کیا۔
جرگہ ممبران اور علاقے کے لوگوں نے فریقین کو دیرینہ دشمنی کو دوستی میں تبدیل ہونے پر مبارکباد دی ۔