حکومت پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان سے وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی کی قیادت میں یو این ایچ سی آر پاکستان ٹیم نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی, یو این ایچ سی آر ٹیم میں اسسٹنٹ ہائی کمشنر آپریشن (یو این ایچ سی آر) مسٹرجارج، ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسفک (یو این ایچ سی آر ) مسز اندریکا و دیگر شامل تھے۔

ملاقات کے دوران صوبے میں پسماندہ کمیونٹی کی ترقی کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کے قیام اور دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا.

ملاقات میں شعبہ صحت، تعلیم، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی جبکہ عوام کو بہتر ذریعہ معاش اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر کے پسماندہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اْٹھا رہی ہے.

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے کے سات ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کا قیام ممکن بنایا جائے گا جبکہ خصوصی طور پر قبائلی اضلاع میں بھی ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا جس سے نہ صرف نوجوانوں کو فنی تربیت میسر ہو گی بلکہ اْن کیلئے روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خصوصی طور پر پسماندہ اضلاع کی دیر پا ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صنعت عبد الکریم تور غر، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

بعدازاں وزیراعلیٰ نے اسٹنٹ ہائی کمشنر آپریشن (یو این ایچ سی آر) اور ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسفک کو شیلڈ بھی پیش کیں۔