باڑہ کے سب جیل میں پابند سلاسل قیدیوں میں ونٹر پیکیج تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں معروف کاروان کے تعاون سے باڑہ سب جیل میں پابند سلاسل قیدیوں میں ونٹر پیکیج کے تحت کمبل تقسیم کئے گئے۔

اس حوالے سے باڑہ تحصیل جیل میں ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، معروف کاروان کے مشر حاجی ولایت آفریدی اور رضاکار حاجی وقار احمد سمیت باڑہ پریس کلب کی کابینہ اور ممبر صحافیوں نے باڑہ سب جیل کا دورہ بھی کیا اور جیل میں موجود قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات بھی کی۔

جیل دورے کے موقع پر باڑہ جیل میں ڈیوٹی پر معمور ارشاد خان نے وفد کو جیل میں حوالاتیوں اور قیدیوں کی ضروریات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفد کے سربراہ حاجی ولایت آفریدی نے جیل حکام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور معروف کاروان کی جانب سے جیل میں موجود قیدیوں کے لئے کمبل بھی عطیہ کئے۔