پاراچنار : بلدیاتی نمائندوں کا ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ضلع کرم کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد قبائلی اضلاع مزید تیزی سے ترقی کرینگے، نو منتخب نمائندے علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

پاراچنار میں بلدیاتی نمائندوں کے ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماء مسرت حسین منتظر، تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین، تحصیل چیئرمین محمد خیات خان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی نظام متعارف کرایا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اپنے فرائض کے حوالے سے شعور کی آگاہی ضروری ہے اور بلدیاتی نمائندوں کے لیے اس قسم کی ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

مقررین نے کہا کہ متعلقہ ادارے بلدیاتی نمائندوں کو جلد اپنی ذمہ داریاں تفویض کریں تاکہ وہ بروقت اپنے اپنے علاقوں کی ترقی سمیت دیگر سرگرمیاں شروع کر سکیں۔

رہنماؤں نے علاقے میں نقل کے خاتمے، صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل اور منشیات پر کنٹرول پانے کے لیے بھی متعلقہ حکام سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔