لنڈی کوتل انٹرگورنمنٹ سکولز سپورٹس گالہ اختتام پذیر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

لنڈی کوتل انٹرگورنمنٹ سکولز سپورٹس گالہ اختتام پذیر ہوگیا، گورنمنٹ ہائی سکول زین تڑہ نے سپورٹس میلہ میں پہلی پوزیشن جبکہ غفورخان ہائی سکول نے نعت خوانی، تقاریر، قومی ترانہ اور مضمون نویسی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

نمائندہ تی این این کے مطابق سپورٹس گالہ میں کوئز،ڈرائنگ اور ڈیبیٹ مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ضلع خیبر لنڈی کوتل میں انٹر ہائی سکولز سپورٹس گالہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تھا جس میں سرکاری سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

گالہ میں فٹ بال، کرکٹ، باسکٹ بال، بیڈ منٹن اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں زین تڑہ ہائی سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ والی بال کا فائنل گورنمنٹ عمار شہید ہائی سکول نے جیت لیا۔

اسی طرح محمد خان کلی ہائی سکول نے سپورٹس گالہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

لنڈی کوتل انٹر سرکاری سکولز سپورٹس گالہ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ خیبر ایجوکیشن آفیسر جدون وزیر اور پرنسپل حاجی بہادرخان شنواری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔