تاریخ میں پہلی بار مکس مارشل آرٹ چمپین شپ کا انعقاد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ڈیرہ ا سماعیل خان میں پہلی بار مکس مارشل آرٹ چمپین شپ کا انعقاد ہوا. یہ چمپین شپ لائنز ڈین کلب کی جانب سے حق نواز پارک میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے نامور فائیٹرز نے حصہ لیا۔

مکس مارشل آرٹ چمپین شپ میں تیرہ فائٹس ہوئیں جسمیں ایونٹ عزت خان نے جبکہ مین ایونٹ ذیشان نے اپنے نام کر لیا.

مکس مارشل آرٹ چمپین شپ میں شاہین کلب لاہور، ایف ایف سی گجرات، پیشن کمبیٹ اسلام آباد، انفینٹی کلب ملتان، خان کلب بنوں، کیکس کلب پنڈی، رنگ سائیڈ ایم ایم اے پشاور، پشاور کلب پشاور، روگ کلب لاہور، شاہین کلب کراچی، کنگ فائٹ لیہ، لائنز ڈین کلب ڈی آئی خان کے کھلاڑایوں نے حصہ لیا.

چمپین شپ میں تماشایوں نے کافی تعداد میں شرکت کی اور مقابلوں سے کافی محظوظ ہوئے۔

پروگرام کے انعقاد کرنے والے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے کہا کہ میری یہی خواہش تھی کہ دوسرے بڑے شہروں کی طرح یہاں بھی صحت مندانہ سرگرمی منعقد ہوسکے جس کی پہلی سیڑی یہی ہیں .

عرفان محسود کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے میرے ساتھ تعاون نہیں کیا بلکہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ ایونٹ منعقد کیا ہے ۔

چمپین شپ کے لیے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ یہاں پر انے سے پہلے ہم بہت پریشانی کا شکار تھے لیکن یہاں پر کھیل کر محسوس کیا کہ اب یہاں پر امن قائم ہے ۔

کھلاڑیون کا کھانا تھا کہ یہاں کہ لوگ بہت اچھے ہیں اورامید ہے کہ آئندہ بھی ہم ایسے مقابلوں میں شرکت کے لیئے آئیں گے۔

چمپین شپ کے اختتام پر فائیٹس جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز ،سڑٹیفیکٹس کے ساتھ ساتھ شرٹس بھی دی گئیں –