ہنگو : این اے 33 ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

تفصیلات کے مطابق اپنی روایت برقرار رکھی اور ہنگو این اے 33 کے ضمنی انتخاب کا مکمل اور غیرسرکاری نتیجہ حاصل کرلیا ہے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ندیم خان نے یہ نشست جیت لی ہے، ڈاکٹر ندیم خان نے21ہزار583ووٹ حاصل کیے جبکہ جے یو آئی کے مفتی عبید اللہ 17ہزار153ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

مذکورہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے ندیم خان خیال کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔

متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نےتقریباًساڑھے4ہزار ووٹوں کےفرق سے میدان مارا جبکہ دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں یہ سیٹ پی ٹی آئی نے 800ووٹوں کی لیڈ سےجیتی تھی۔

این اے 33 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 77 تھی، جن کے لئے 210 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے، ان میں سے مردوں کے لئے 65 ، خواتین کے لئے 55 جب کہ 91 دونوں کے لیے تھے جب کہ 110 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 77 حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔

پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے۔

دسری جانب ہنگو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے33 پر ضمنی انتخاب پر خواتین ووٹ ڈالنے نہیں آئیں، شہری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرگے کے حکم پر خواتین ووٹ نہیں ڈال رہیں۔

خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے33 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی، تاہم خواتین ووٹرز کو ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے۔

مقامی شہری کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی، جب کہ ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ جرگے کے مطابق کسی پارٹی کی خاتون ووٹ نہیں ڈال سکتی۔

پریذائڈنگ افسر نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوپہر تک کوئی خاتون پولنگ اسٹیشن نہیں آئی۔ ریزائٹنگ آفیسر منور خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سنا ہے، علاقہ مشران نے خواتین کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ ہنگو میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پر 210 پولنگ اسٹیشنز پر 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخاب کے موقع پر 64 پولنگ اسٹیشنز مردوں کیلئے ، 55 خواتین اور 91 پولنگ اسٹیشنز مشترکا بنائے گئے ہیں۔

این اے 33 ہنگو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار ہے۔ علاقے میں 77 پولنگ اسٹيشنز کو انتہائی حساس اور 110 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں مقابلے کیلئے 5 اميداوار ميدان ميں اترے ہيں۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال اور جے یو آئی کے عبیداللہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔