ضم اضلاع : صحت کارڈ پلس سہولت کا آغاز ہوگیا

اپریل سے قبائلی اضلاع کی تمام آبادی تک صحت کارڈ پلس سہولت کی توسیع کا آغاز ہوجائے گا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر صحت شوکت ترین نے بھی منظوری دیدی۔

قبائلی اضلاع صحت سہولت پروگرام کے فنڈز وفاق سے صوبے منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے جس کے بعد اب قبائلی اضلاع کے رہائشی بھی صحت کارڈ پلس میں شامل ہوگئے ہیں۔ جگر، گُردے کی مفت پیوندکاری سمیت کورونا کا مفت علاج بھی کرواسکیں گے۔

صحت کارڈ پلس کے تحت فی خاندان سالانہ علاج معالجے کی رقم سات لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کردی گئی ہے۔

وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے قبائلی عوام کے نام جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ پلس کے اجرا کیلئے صحت سہولت پروگرام کے فنڈز وفاق سے پختونخوا حکومت کو منتقل کرنے کیلئے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے ہیں .

دسرے جانب وفاقی وزیرصحت شوکت ترین نے بھی فنڈز منتقلی پر آمادگی ظاہرکردی ہے جس کے بعد اپریل سے باجوڑ تا وزیرستان تمام قبائلی رہاشیوں کیلئے صحت کارڈ پلس کی سہولت میسر ہوگی۔

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ اب قبائلی عوام بھی صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح صحت کارڈ پلس کے تحت دیگر بیماریوں کے مفت علاج سمیت جگر، گُردے کی مفت پیوندکاری اور کورونا کا مفت علاج ملک کے بہترین ہسپتالوں میں کراسکیں گے۔

انہوں کہ کہ وزیر اعظم سے سمری کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین آج سابقہ فاٹا کے صحت سہولت پروگرام کیلئے مختص بجٹ کو پختونخوا حکومت کو منتقل کرنے پہ راضی ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم اور ان کی کابینہ قبائلی عوام سے کئے گئے اپنے وعدے ایفا کررہی ہے۔ انہوں نے کہ وہ ہمیشہ سے شوکت ترین کے فیصلہ سازی اور صوبوں کی مختاری اور ان کے فیصلوں کے احترام کی حمایت کے معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ گھمبیر سے گھمبیر صورتحال کا بھی دس منٹ کے اندر اندر حل تلاش کرلیتے ہیں وہ بحیثیت سیاسی لیڈر ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔