لنڈی کوتل انٹر ہائی سکولز سپورٹس گالہ کا افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل انٹر ہائی سکولز سپورٹس گالہ کا افتتاح کر دیا گیا۔

نمائندہ ٹرببل نیوز کے مطابق زین تاڑہ ہائی سکول خیبر میں سپورٹس گالا کا افتتاح گورنمنٹ ہائی سکول غفور خان کے ہیڈ ماسٹر اور گالہ کے سیکریٹری بہادر خان شنواری نے کیا۔

افتتاحی تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول زین تاڑہ, ہائی سکول دورما کور لوئے شلمان اور غفور خان سکول کے ہیڈ ماسٹرز بہادر خان شنواری, مصل خان شلمانی اور حق ملی خان سمیت مختلف سکولوں کے اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلباء بھی شریک تھے۔

تاہم لنڈی کوتل کے باقی ہائی سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز سپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ طلبہ کو مثبت اور صحت بخش سرگرمیوں میں مشغول رکھا جا سکے جس سے ان کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل لیول سپورٹس گالہ میں ہائی سکولوں کے طلبہ مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے اور بعد میں ہر ونر اور رنر آپ ٹیم کو ضلع کی سطح پر مقابلوں میں شریک کیا جائیگا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر زین تاڑہ ہائی سکول خیبر کے طلبہ نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کیے اور لوئے شلمان اور دور ما کور کے ہائی سکولوں کے طلبہ کے مابین والی بال کا میچ بھی کھیلا گیا۔