جمرود گرلز ڈگری کالج میں سائنسی و ثقافتی نمائش

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

گورنمنٹ ڈگری کالج جمرود بازار میں انتظامیہ کے زیر اہتمام ثقافتی و سائینسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے مختلف ثقافتی و سائنسی سٹال لگائے تھے۔

نمائش میں ہاتھوں سے بنائے گئے کپڑے، روایتی کھانے اور روایتی برتنوں کے سٹالز کے علاوہ کتب میلے بھی سجایا گیا تھا جس میں فزکس، بیالوجی، کیمسٹری کی کتابوں کے سٹال لگائے گئے تھے جس میں مہمانان خصوصی و شرکاء نے خصوصی دلچسپی لی، طالبات نے مہمانان خصوصی کو روایتی کھانے پیش کیے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن منظور احمد،ایم پی اے الحاج شفیق شیرآفریدی، ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر، الحاج بلاول آفریدی، اقلیتی ایم پی اے ولسن وزیر اور کالج کی پرنسپل میڈم نجم السحر نے سٹالوں کا دورہ کیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم السحر کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا مقصد قبائلی خواتین و طالبات کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے اور طالبات کو نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے۔