پشاور: 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اشتہار جاری

صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا، دونوں دہشت گرد انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اشتہار جاری کردیا۔مبینہ ملزمان حسن شاہ اور خالد کی گرفتاری کے لیے 20 لاکھ روپے کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

دونوں دہشت گرد پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو مطلوب ہیں۔

اشتہار میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کا کہا گیا ہے، اشتہار کے مطابق دونوں دہشت گرد انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور عوام سے انہیں پکڑنے میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

 سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جس میں ایک سپاہی جانبحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق 20 جنوری کو لاہور دھماکے سے بھی تھا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔