وزیراعظم نے ٹرین آتشزدگی کی انکوائری کا حکم دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے ٹرین آتشزدگی کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور عمران خان نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی

یاد رہے پاکستان ریلوے میں حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں، ریلوے ریکارڈ کے مطابق جولائی 2018ء سے جولائی 2019ء تک چھوٹے بڑے 80 کے قریب ٹرین حادثے ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ جون میں 20 حادثات ہوئے جن میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ محکمہ ریلوے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعہ پر تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ فوری طور پر تحقیقات کر کے رپورٹ دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سانحہ تیز گام میں 74 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، تیز گام میں آگ لگنے سے 33 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔