افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاک افغان سرحد پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں افغان چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ کنٹر کے ضلع ناری سے  ہیوی مشین گنوں سے فائرنگ کی اور افغان فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

بیان کے مطابق افغان فورسز کی  فائرنگ سے چترال کے سرحدی علاقے کے گاؤں اروندو میں پاک فوج کے 6 جوان جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں افغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔