تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ضلعی افسر تعینات

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ضلعی افسر تعینات کر دیا گیا۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حنا منور نے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس گروپ میں منتخب ہوئیں جس کے بعد انہیں سوات میں تعینات کردیا گیا۔

حنا منور شادی شدہ اور ایک بیٹی کی والدہ ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ان کی تعیناتی ایف سی سوات میں ہوئی ہے وہ سوات میں ایف سی فورس میں اقدامات کریں گی جس سے فورس کا مورال بلند ہوگا۔

حنا منور کے مطابق سوات میں پہلے کی نسبت حالات اب معمول پر ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔