باجوڑ ، قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی رہنما جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج معالجے کیلئے پہلے خار ہسپتال اور بعدازاں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بدان میں برکلی مسجد کے قریب پیش آیا۔ پیر شہاب علی شاہ نے بتایا کہ مفتی سلطان محمد کو 3 گولیاں لگی تھیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جے یو آئی ف کے رہنما مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق مفتی سلطان محمد علی الصبح نماز فجر کیلئے مسجد جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔