تحصیل باڑہ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کھلی کچہری کا انعقاد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

تحصیل باڑہ اکاخیل کلنگہ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم ، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد ، تحصیلدار باڑہ ذولفقار ، چیف اف اکاخیل ملک ظاہر شاہ ، چیئرمین پیل ملک زرباد خان ، سابقہ قومی اسمبلی امیدوار سعید اللہ افریدی سمیت تاجر برادری کے مشران سید ایاز وزیر ، حاجی گل مین شاہ سمیت مختلف محکموں کے افسران اس موقع پر موجود تھے ۔

کھلی کے موقع پر علاقائی مشران نے پورے علاقے کے مسائل سے تفصیلی اگاہ کیا جس میں ایگری کلچر کے حوالے مطالبہ کیا کہ علاقہ اکاخیل کے واسیع علاقے میں 75 فیصد علاقہ کاشتکاری کےلئے موضوع زمینیں ابھی تک بنجر پڑی ہے.

بجلی نہ ہونے سے زراعت ترقی نہیں کر سکتا ، پورے فاٹآ سے زیادہ تعلیمی اداروں کے نقصانات باڑہ میں واقع ہوئے ہیں سن 60 میں بنائے گئے تعلیمی ادارے ابھی آپ گریڈ نہیں کیں گئے اور نہ تعلیمی اداروں میں ٹیچر سٹاف فراہم کیا گیا ۔

صدائے امن کارڈ میں اسانی پیدا کیا جائے پورے اکاخیل ایریا میں صرف ایک بی ایچ یو کچھ بھی نہیں وہاں پر بھی سہولیات کی فقدان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اکاخیل میں زمینی تنازعوں کا نوٹس لیکر کوئی حل نکالے ، علاقے میں نان گورنمنٹ آرگنائزیشن میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دیا جائے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر محمود نے کہا کہ عوام کی تمام مسائل سن کر اہم مسلے سامنے ائے جو کہ بعض مسائل کا موقع پر جبکہ زیادہ تر مسائل متعلقہ محکموں سے جلد از جلد حل کرنا ہے ۔