محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دائرہ اختیار کی قبائلی اضلاع تک توسیع

خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دائرہ اختیار کو قبائلی اضلاع تک توسیع دیدی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکاٹکس کا دائرہ اختیار کو باجوڑ، مہند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان تک توسیع دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام نئے اضلاع میں ٹیکس فیسیلیٹیشن سنٹرز بنائے جائیں گے، اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے سفارشات بھی طلب کی گئی ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور، چارسدہ، لوئر دیر، ہنگو، ٹانک اور بنوں کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کو ملحقہ نئے اضلاع میں بھی چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی۔