میرانشاہ پوسٹ گریجویٹ کالج دوبارہ بحال

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیرستان کا تاریخی میرانشاہ پوسٹ گریجویٹ کالج پاک فوج کی جانب سے دوبارہ بحال کرکے باقاعدہ کھول دیا گیا۔

آپریشن ضرب عضب کے دوران میرانشاہ پوسٹ گریجویٹ کالج کو کافی نقصان پہنچا تھا جو کہ پاک فوج کی جانب سے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ نمائندہ ٹی این این کے مطابق کالج میں ہاسٹلز ،لائبریری جدید لیباریٹری اور کھیلوں کے میدان نئے سرے سے بنائے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شمالی وزیرستان سے ایم پی اے میر کلام وزیر، سول و فوجی افسران طلباء و اساتذہ اور علاقے کی عمائدین نے شرکت کیں۔

جی او سی میجر جنرل شاکراللہ خٹک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرانشاہ پوسٹ گریجویٹ کالج ایک تاریخی تعلیمی ادارہ ہے اور اسکی بحالی تعلیمی سرگرمیوں میں کافی مددگار ثابت ہو گی۔شمالی وزیرستان سے منتخب ایم پی اے میر کلام وزیرستان نے کہا کہ جہاں پہ انھوں نے تعلیم حاصل کی ہے اسی جگہ پر آج عوامی نمائندہ بن کر بیٹھنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔