جنوبی وزرستان : پولیس میں ضم خاصہ دار فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

جنوبی وزیرستان پولیس فورس میں ضم ہونے والے سابقہ خاصہ دار و لیوی کے 200 اہلکاروں کی جدید تربیت 131 وینگ ایس ڈبلیو ایس کیمپ وانا کے زیر نگرانی مکمل ہو گئی ہے۔ جس کی پاسینگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی کرنل کمانڈنٹ وانا جناب محمد اویس شمیم صاحب تھے۔

تقریب میں 131 وینگ کرنل حسن سلیم، ایس ایم کمانڈنٹ وانا خبیب، ڈی ایس پی لدھا صغیر عباس، ڈی ایس پی ہیڈکوراٹر نادر خان سمیت بڑی تعداد میں افسران و ذمہ داران و مشران نے نے شرکت کی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل کمانڈنٹ وانا جناب محمد اویس شمیم نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بنیادی تربیت مکمل کرنے کے بعد سابقہ خاصہ دار و لیوی فورس اب پہلے سے بھی زیادہ پروفشنل فورس بن گئی ہیں

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عظیم پولیس فورس کا حصہ بن گئی ہیں. خاصہ دار اور لیویز فورس کی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں اور محدود وسائل اور چیلنجنگ جغرافیائی حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں سرانجام دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور امید کی جاتی ہے کہ موجودہ ٹریننگ کے بعد ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔

انہوں نے تمام ٹرینیز پر زور دیا کہ اس تربیت سے حاصل کردہ علم اور تجربے کو عملی زندگی میں اور عوام کے بہتر مفاد کیلئے بروئے کار لائیں اور فیلڈ ورک میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے لوگوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریں۔

عملی پیشہ ورانہ زندگی میں اپنا کردار بغیر کسی لالچ، دباؤ یا خوف کے ادا کریں گے اور پاس آؤٹ ہونیوالے جوان فورس کے شہداء اور غازیوں کے خون کی قربانی سے حاصل کردہ خیبر پختونخوا پولیس کی امیج کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار بطریق احسن ادا کریں گے۔