آئی ایم ایف کا پاکستان کو 1 ارب ڈالر قرض دینے کا فیصلہ

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو چھٹی قسط کے تحت ایک ارب ڈالر قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ خوشی ہے آئی ایم ایف نے چھٹی قسط کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے جاری پروگرام میں قسط منظور کی، پاکستان کو چھٹی قسط کےتحت ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کرلیا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب ڈالرکی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آئی ایم ایف کی قسط سے معیشت میں بہتری آئے گی، اس کامیابی میں بلاول اور شہباز شریف کی خاموش حمایت کے شکرگزار ہیں

بلاول اور شہباز شریف نے اپنے اپنے سینیٹرز کو غیر حاضر رکھا تاکہ بل پاس ہوں جبکہ شہباز گل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کا بھی شکریہ، ان کی اطلاع کیلئے عرض ہے عمران خان نے این آر او پھر بھی نہیں دینا۔