ضلع خیبر : خاصہ دار و لیوی کے 251 اہلکاروں کی جدید تربیت مکمل

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلع خیبر پولیس فورس میں ضم ہونے والے سابقہ خاصہ دار و لیوی کے 251 اہلکاروں کی جدید تربیت باڑہ رائفل کے زیر نگرانی مکمل کر لیا

پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ فیروز شاہ صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کمانڈنٹ باڑہ رائفل کرنل ندیم مشتاق اور ڈی پی او خیبر بھی انکے ہمراہ تھے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریننگ نے پاس آؤٹ ہونیوالے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کیا

انہوں نے کہا کہ کہ اپنی بنیادی تربیت مکمل کرنے کے بعد سابقہ خاصہ دار و لیوی فورس اب پہلے سے بھی زیادہ پروفشنل فورس بن گئی ہیں اور خیبرپختونخوا کی عظیم پولیس فورس کا حصہ بن گئی ہیں

خاصہ دار اور لیویز فورس کی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں اور محدود وسائل اورچیلنجنگ جغرافیائی حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں سرانجام دی ہیں جسکے باعث قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور امید کی جاتی ہے کہ موجودہ ٹریننگ کے بعد ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔

انہوں نے تمام ٹرینیز پر زور دیا کہ اس تربیت سے حاصل کردہ علم اور تجربے کو عملی زندگی میں اور عوام کے بہتر مفاد کیلئے بروئے کار لائیں اور فیلڈ ورک میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے لوگوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عملی پیشہ ورانہ زندگی میں اپنا کردار بغیر کسی لالچ، دباؤ یا خوف کے ادا کریں گے اور پاس آؤٹ ہونیوالے جوان فورس کے شہداء اور غازیوں کے خون کی قربانی سے حاصل کردہ خیبر پختونخوا پولیس کی امیج کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار بطریق احسن ادا کریں گے۔

آخر میں انہوں نے بہترین ٹریننگ کے انعقاد پر کمانڈنٹ باڑہ رائفل اور ایف سی و پولیس انسٹرکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔