پشاور میں پولیس پہ دستی بم حملے

پشاور کے دو علاقوں میں پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہل کار زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حیات آباد اور بڈھ بیر میں دستی بموں سے حملے کیےگئے جن میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بڈھ بیر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل وین پر دستی بم پھینکا، جس میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے

اس کے علاوہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں پرانی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا گیا، تاہم موٹر سائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصرکو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔