پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیخ عبدالحمید جاں بحق

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف اہلحدیث عالم دین شیخ عبدالحمید جاں بحق جبکہ انکا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اہلحدیث عالم دین مولانا شیخ عبدالحمید بن الشیخ غلام اللہ اپنے بھائی کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا، جس میں وہ اور ان کا چھوٹا بھائی شیخ محمد رحمتی شدید زخمی ہوگئے.

رپورٹ کے مطابق دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شیخ عبدالحمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے بھائی کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ فقیرآباد تھانہ کی حدود میں پیش آیا، پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ کرائم سین یونٹ نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں موجود ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اسی طرح جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے.

واضح رہے کہ مولانا عبدالحمید اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کے نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی۔