سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ایف آئی اے نےحریم شاہ کےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں۔
ترجمان ایف آئی اےسندھ کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے اور خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائےگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں، خاتون کے ویزے، امیگریشن اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں حریم شاہ کےخلاف فارن ایکسچینج قوانین کےتحت کارروائی کی جارہی ہے ۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے10جنوری کی رات کراچی ائیرپورٹ سے قطر کیلئے سفر کیا تھا خاتون نے بھاری رقم کےساتھ اسنیک ویڈیو پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں خاتون کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جا سکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے حریم شاہ کے خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا پاکستان کسٹمز اور اےایس ایف سےبھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔