مری سانحے کے بعد ہوشربا انکشافات

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے قبل مقامی افراد ایک انڈا 500 جبکہ کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے وصول کررہے تھے۔

رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مری کی برف باری اور شدید ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں سے دکاندار اشیائے ضروریہ کی بھاری رقم لیتے پائے گئے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مقامی شہریوں کی جانب سے پانی کی بوتل بھی 500 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

سابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ مری میں چھوٹی گاڑیوں کو دھکا لگانے کے 3 ہزار جبکہ بڑی گاڑیوں کے 5 ہزار لیے جارہے تھے لیکن اب وہاں کے باشندے اور ہوٹل مالکان سب مدد گار بنے پھر رہے ہیں۔

دوسری جانب مری میں برفانی طوفان کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سانحہ مری کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں سانحے سے متعلق سنگین غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرایع کے مطابق مری میں 7 جنوری کو 4 فٹ برف پڑی، 16 مقامات پر درخت گرنے سے راستے بند ہوئے، انتظامیہ اگلی صبح برفانی طوفان تھمنے کے بعد سیاحوں کی مدد کو نکلی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مری میں قیمتوں پر نوٹس

دسرے جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قیمتوں پر قابو پانے کےلیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وہ کسی کو بھی عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گےاور گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائےگی۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے ہر میچ میں کھلاڑی قوم کی امیدوں پر پورا اترے ہیں۔