بنوں : کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

کانٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کانٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ بنوں ریجن نے امیروانڈا روڈ پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کی۔

جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرہارون گروپ سےہے ، دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں ، پولیس حملے میں مطلوب تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کےدیگرساتھی فرار ہوگئے ،فراردہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔