ضلع مہمند سے عائشہ بی بی کی کامیابی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد الیکشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع کیلئے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پر ضلع مہمند کی عائشہ بی بی کے انتخاب کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی نو منتخب ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کے سینئر رہنماء نوید احمد کی ہمشیرہ اور تعلیمی یافتہ گھریلو خاتون ہیں جو خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے صوبائی انتخابات کے بعد خواتین کی مخصوص نشست پر حکمران جماعت پی ٹی آئی کی نامزد کردہ امیدوار تھیں، عائشہ بی بی طویل قانونی مقابلہ لڑنے کے بعد بالآخر کامیاب قرار دے دی گئیں اور الیکشن کمیشن نے اُن کی بطور ممبر صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد ضلع مہمند میں ایم پی ایز کی تعداد تین ہو گئی۔

یاد رہے کہ اس حوالے سے دو ہفتے قبل جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اشتیاق ابراھیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی اور قبائلی ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی عائشہ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں صوبائی اسمبلی کی رکنیت کیلئے اہل قرار دیا تھا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ضلع مہمند میں ووٹ رجسٹرڈ نہ ہونے پر عائشہ بی بی کیخلاف اور قبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والی مہرین آفریدی کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔