شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا اہلکار شہید

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے استور سے تعلق رکھنے والا فوجی جوان شہید ہو گیا۔ پاکستان آرمی کے سپاہی عبد الحنان شمالی وزیرستان میں تعینات تھا جہاں دہشتگردوں کے حملے وہ شہید ہو گیا۔

سپاہی عبد الحنان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے پریشنگ مشکے سے تھا۔ شہید کو اپنے آبائی گائوں مشکے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید عبد الحنان نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔

دسرے جانب کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رات گئے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے نیوکاہان مری کیمپ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے آپریشن کیا گیا اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے،جس کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر تھی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل پولیس ، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر شاہ زیب اور دانیال کو بھی ہلاک کیا تھا، یہ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک کے علاقے میں کیا گیا تھا۔