بنوں سے تعلق رکھنے والا اخبار فروخت بنا سی ایس ایس افسر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

لاہور میں اخبار فروخت کرنے والا غضنفر الیاس سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے سی ایس ایس افسر بن گیا۔

غضنفر الیاس کا تعلق پاکستان کے شہر بنوں سے ہے جہاں امن کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

نوجوان کی خواہش تھی کہ وہ سی ایس ایس افسر بنے اور اِسی مقصد کے حصول کے لیے وہ لاہور آیا اور سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کرنا شروع کی۔

چونکہ غضنفر الیاس کا ذاتی گھر بنوں میں ہے تو اُس کے پاس لاہور میں رہنے کے لیے کوئی مخصوص جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے اکثر اُس کو داتا دربار کے باہر سونا پڑتا تھا۔

غضنفر الیاس لاہور میں اخبار فروخت کرکے اپنےکھانے پینے اور اپنی تعلیم کا خرچہ نِکالتا تھا لیکن بعض اوقات پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وہ داتا دربار کے کھانے پر گُزارا کرتا تھا لیکن اب غضنفر الیاس کو اُس کی محنت اور لگن کا صلہ مِل گیا ہے اور وہ ’پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹنگ ڈیپارٹمنٹ ‘میں افسر ہے۔

دوسری جانب یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نوجوان کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔